جدہ میں نوتعمیرشدہ شاہ عبداللہ سپورٹس سٹی کا افتتاح کر دیا گیا

03 مئی 2014

جدہ (آن لائن) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ساحلی شہر جدہ میں  جدید سہولتوں سے آراستہ نوتعمیر شدہ شاہ عبداللہ سپورٹس سٹی کا افتتاح کردیا ۔اس سپورٹس کمپلیکس میں 60 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس کے علاوہ شاہی خاندان کی شخصیات کے لیے خصوصی باکسز تعمیر کئے گئے ہیں۔کمپلیکس میں کھیل کے کثیر المقاصد مختلف میدان اور ایک مسجد ہے۔یہاں جدہ اور الریاض کے فٹ بال کلبوں الاہلی اور الشباب کے درمیان شاہ عبداللہ کپ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ اس سپورٹس سٹی کو ''الجوہرہ''(زیور) کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تعمیر پر پچاس کروڑ ستر لاکھ ڈالرز لاگت آئی ہے۔اس کے افتتاح کے موقع پر ایک لڑکے نے فٹ بال کی شکل کا روشن کرہ اٹھا رکھا تھا اور اس لڑکے کو ایک تار کے ذریعے ایک پلیٹ فارم سے فضا میں بلند کیا گیا تھا۔وہ اسی انداز میں شاہ عبداللہ کے پاس پہنچا تو انھوں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور اس کو انعام اور ذاتی قلم سے نوازا۔ اس موقع پر انھوں نے ایک مختصر تقریر کی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...