فیصل آباد، اوکاڑہ اور چک جھمرہ میں 2 خواتین، 9 لڑکیوں اور کمسن لڑکے سے زیادتی

03 مئی 2014

فیصل آباد+ اوکاڑہ+ چک جھمرہ  (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) فیصل آباد، اوکاڑہ اور چک جھمرہ میں 2 خواتین، 9 لڑکیوں اور کمسن لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیصل آباد میں دو خواتین کو گھر میں گھس کر جبکہ 7 جواں سالہ لڑکیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ حسیب شہید کالونی کے رہائشی عبدالرشید کی جواں سالہ بیٹی(ش) کو ملزمان شہروز وغیرہ 13افراد زبردستی گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ جیلانی پور بٹالہ کالونی کے رہائشی نصیر احمد کی جواں سالہ بیٹی(ذ) کو ملزمان ملک دلاور وغیرہ نے گھر سے اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ منصور آباد کے علاقہ ملک پور کے رہائشی محمد رزاق کی 13سالہ بیٹی (ش) کو ملزمان امجد وغیرہ چار افراد نے زبردستی گھر سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بلوچنی کے علاقہ چک نمبر 64 ر۔ب کے رہائشی محبوب عالم کی جواں سالہ بیٹی (م) کو ملزمان اسلم وغیرہ چار افراد نے اور ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر 510گ۔ب کے رہائشی محمد ریاض کی بیٹی (ن) کو ملزمان زاہد وغیرہ نے گھر سے اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ محلہ رضا آباد کے رہائشی محمد منشاء کے گھر ملزم امتیاز مہمان آیا ہوا تھا رات کے اندھیرے میں اس کی 18سالہ بیٹی(ف) کو ملزم گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ صدر کے علاقہ چک نمبر 244ر۔ب کے محمد ریاض کی اہلیہ (الف) کو ملزمان محمد اقبال وغیرہ زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ چک نمبر48 ج۔ب کے محمد بوٹا کی جواں سالہ بیٹی (ر) کو ملزمان بشیر احمد وغیرہ نے زبردستی گھر میں گھس کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ تھانہ باہلک کے علاقہ چک نمبر 595گ۔ب کے لیاقت علی کی اہلیہ (پ) کو کھیتوں میں کام کرتے ہوئے ملزمان نعیم وغیرہ دو افراد نے زبردستی دبوچ لیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ علاوہ ازیں کمسن لڑکے کو ورغلا پھسلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر263ر۔ب کے رہائشی محمد عابد فاروق کے 14سالہ بھتیجے فیضان کو ملزمان تنویر وغیرہ چار افراد ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ گھر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر باری باری بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ادھر اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم میں نوجوان لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اقبال ولد خیر دین سکنہ عبداللہ کالونی دیپالپور نے تھانہ درخواست دی حسن ولد جمیل سکنہ بھوکن حجرہ شاہ مقیم نے اس کی بیٹی رمشا اقبال کو یرغمال بناتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔علاوہ ازیں چک جھمرہ  کے نواحی گاؤں  چک 187 ر۔ب بلوآنہ  میں ذہنی معذور  اور گونگی 20 سالہ   لڑکی نصرت  بی بی سے 45 سالہ  شخص زیادتی کرتے پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جعفر کو محلہ کی ایک عورت  نے اس کے احاطہ میں  ایک کمرہ میں  چار پائی پر برہنہ لیٹے ہوئے دیکھا گاؤں کے لوگوں کو مطلع کیا دیہاتیوں نے فوراً جعفر  علی کو برہنہ حالت میں حرکات کرتے  ہوئے  پکڑا۔ایس ایچ او کے مطابق میڈیکل رپورٹ  کے بعد معلوم ہوگا کہ لڑکی سے زیادتی کی گئی ہے یا نہیں۔