کاہنہ: مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان اور اسکی کزن کو کچل ڈالا
کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ میں مزداٹرک نے کزن بہن بھائی کو کچل کر مار ڈالا جبکہ دو سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ستو کے للیانی ضلع قصور کا علی شیر اپنی کزن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کاہنہ آرہا تھا کہ پاڑیں تھہ سٹاپ کے قریب سامنے سے ون وے آنیوالے ٹرک نے کچل ڈالا جس سے علی شیر موقع پر جبکہ شہناز بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ شہناز بی بی کا دو سالہ بیٹا بھی زخمی ہوا۔ کاہنہ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔