اربوں روپے کے قرضے واپس نہ کرنیوالے صنعتکاروں کو نوٹسز جاری

03 مئی 2014

کراچی (آئی این پی)سٹیٹ بینک نے مختلف مالیاتی اداروں سے لئے گئے اربوں روپے کا قرض واپس نہ کرنے والے صنعتکاروں کو نوٹسز جاری کردیئے۔ مرکزی بینک نیفیصل آباد کے صنعتکاروں، ایکسپورٹروں اورمالیاتی اداروں کو نوٹس جاری کئے۔صنعتکاروں میں زیادہ تر کا تعلق ٹیکسٹائل انڈسٹری سے ہے، ملزمالکان میں سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔