وینا ملک شوہر اسد کیساتھ سسرالی گائوں پہنچ گئیں بھرپور استقبال، شاندار خاندان ملنے پر بہت خوش ہوں: اداکارہ

03 مئی 2014

شکردرہ (نوائے وقت رپورٹ) لالی وڈ اور بالی ووڈ کی چکاچوند کو خیرباد کہہ کر وینا ملک نے خیبر پی کے میں ایک چھوٹے سے گائوں میں اپنا گھر بسا لیا۔ کوہاٹ کے قریب سسرالی گائوں شکردرہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ بھرپور استقبال پر وینا ملک بے حد خوش تھیں۔ وینا ملک کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے کی وادیاں سوئٹزر لینڈ کی طرح قدرتی حسن سے مالامال ہیں۔ وینا ملک نے کہا میں بہت خوش ہوں، مجھے بہت شاندار خاندان ملا ہے۔ اسد کے ساتھ ایک بین الاقوامی معیار کا قومی گیت تیار کروں گی جو پاکستان کے مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرے گا۔