سکیورٹی اقدامات سے دہشت گردی پر قابو پا لیں گے: سرتاج عزیز، شہبازشریف

لندن (آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بہت کچھ کر رہا ہے ، موجودہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بہت کچھ کررہے ہیں ، سکیورٹی اقدامات سے اس پر قابو پا لیں گے ،امن وامان ٹھیک کئے بغیر معاملہ حل نہیں ہوگا ، اس کا حل ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ گذشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی سلامتی بارے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جو اب ہو رہا ہے پہلے کبھی نہیں ہوا۔جس فیصلہ کن انداز میں پچھلے 9 ماہ میں نواز شریف کی حکومت نے سکیورٹی معاملات پر کام کیا۔ مجھے امید ہے کہ ہم دہشت گردی پر قابو پا لیں گے جبکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس معاملے پر کہاکہ دہشت گردی ایک مرض ہے جس کو آنے میں بھی وقت لگا اور اب اس کے جانے میں بھی وقت لگے گا۔شہباز شریف نے تسلیم کیا کہ ’سکیورٹی کے حوالے سے سوالیہ نشان ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔ اس میں پنجاب بھی شامل ہے۔ لیکن یہ ایک چیلنج ہے جس کو ہم نے قبول کیا ہے لیکن اصل دیکھنے کی بات یہ ہے کہ اسے ختم کرنے یا اسے شکست دینے کے لئے ہماری کمٹمنٹ ہے یا نہیں۔ امن و امان ٹھیک کئے بغیر معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) احسان الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے کافی مثبت اقدامات کئے ہیں اور قومی سلامتی کے اداروں میں اصلاحات سے اچھے نتائج آنے کی امید ہے۔تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ کہنا کہ ہم زیرو لیول سے شروع کر رہے ہیں میرے خیال میں صحیح نہیں۔
جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہمیں بحیثیت جماعت چور قرار دے دیا ...
اپنے بیٹے کی ہم عمر نظر آنیوالی برطانوی خاتون
لندن (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پشپا دیوی اور چین کی لیو یلن کے بعد اب ایک ...
پاک امریکا تناو، ایلس ویلز پیر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ پاکستانی ...
پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر بات چیت کیلئے امریکی قائم مقام ...
حکومت صنعت و پیداوار کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے : سرتاج ...
اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت ...
اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں : سرتاج ...
اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت ...
مہنگائی اور مالیاتی خسارہ قابو میں، درپیش چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں : ...
کراچی(آن لائن)سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی ...