طالبہ زیادتی کیس: جمشید دستی کے بھتیجے کو آج عدالت پیش کیا جائیگا،متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کرانے سے انکار

03 مئی 2014

مظفر گڑھ (نامہ نگار) ایف ایس سی کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کے بھتیجے ناصر دستی کو آج پولیس کی جانب سے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سول لائن اصغر حسین شاہ کے مطابق لڑکی نے اپنا میڈیکل کرانے سے انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے اپنا بیان حلفی پولیس  کو جمع کر ادیا ہے۔ بیان حلفی میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے چونکہ اس کیساتھ صرف زیادتی کی کوشش کی گئی ہے لہٰذا وہ اپنا میڈیکل نہیں کرانا چاہتی۔