سرگودھا: آدم خور بھائیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

03 مئی 2014

 سرگودھا (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے آدم خور بھائیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا جس کے بعد انہیں سرگودھا جیل منتقل کر دیا گیا۔ دریا خان پولیس نے چند روز قبل شہریوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر آدم خوری کے مقدمہ میں بری ہونے والے دونوں بھائیوں کے گھر دوبارہ چھاپہ مارا تو وہ انسانی گوشت پکاتے ہوئے پائے گئے جس پر پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے دونوں ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ آن لائن کے مطابق ملزموں کیخلاف سات روز کے اندر مقدمہ کا چالان مرتب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ گذشتہ روز دریا خان پولیس نے آدم خور بھائیوں عارف اور عرفان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا۔

مار خور اور حرام خور

واٹس ایپ پر ایک کمال کی ایپ آئی۔ اُس ایپ میں اوپر مار خور کی تصویر تھی ۔ مار ...