بچیانہ: شبہ پر ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس خاتون ایم پی اے کے گھر میں گھس گئی، برہم ہونے پر معاملہ رفع دفع

03 مئی 2014

بچیانہ (نامہ نگار) مقامی پولیس نے ملزم شہزاد عرف شادا کی گرفتاری کے سلسلہ میں 560 گ ب میں چھاپہ مارا تو ملزم پولیس کو دیکھ کر بھاگ گیا اور مقامی خاتون ایم پی اے عفت معراج کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ شبہ کی بنیاد پر ایک پولیس کانسٹیبل ایم پی اے عفت معراج کے گھر میں داخل ہو گیا جس پر ایم پی اے نے غصہ کا اظہار کیا۔ بعدازاں یہ سب غلط فہمی نکلی اور ایم پی اے نے پولیس کو معاف کر دیا اور معاملہ رفع دفع ہو گیا۔