جعفرآباد میں پولیس تھانہ کو اُڑانے کی کوشش، 11 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

03 مئی 2014

جعفرآباد (آن لائن) پولیس تھانہ پہنور سنہڑی کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش ناکام پولیس نے 11 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے نا کارہ بنا دیا۔ تھانے پر راکٹ لانچر کا ایک گولہ بھی داغا گیا جو پھٹ نہ سکا پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔