جعفر آباد: لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے شہریوں نے گدھے کیساتھ بانس پر دریاں باندھ کر ’’ڈنکی فین‘‘ بنا لیا

03 مئی 2014

جعفرآباد (آئی این پی) شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا۔ شہریوں نے گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے ڈنکی فین کے ذریعے اسکا حل نکال ہی لیا۔ لو گوں نے بزرگوں کا قدیم ایجاد ڈنکی فین کی خدمات حاصل کرلیں۔ ڈنکی فین کیلئے لکڑی کے ایک بڑے بانس پر دریاں باندھ کر بیچ میں گدھے کو باندھا جاتا ہے اور اسکی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اسے ہلکی سی لکڑی سے ہانکا جاتا ہے۔