گوجرانوالہ بورڈ: انٹر کے امتحان میں میتھ کے پیپر میں غلطی، سوال نمبر 4 کے 3 اجزاء غائب، والدین کا ریلیف کا مطالبہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان گروپ فرسٹ کے میتھ کے پیپر میں اس وقت فاش غلطی دیکھنے میںآئی جب سوال نمبر 4 جو کہ 13 اجزاء پر مشتمل ہے اور اس میں سے 9 اجزاء حل کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ اس سوال میں 3 اجزاء ہی غائب ہیں۔ نو یں اجزاء کے بعد دسواں، گیارہواں اور بارہواں اجزاء غائب ہیں جبکہ تیرہواں جزو موجود ہے۔ اس سنگین غلطی پر طلبا و طالبات کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس سوال میں طلباء وطالبات کو ریلیف دیا جائے۔