پاہڑیانوالی:80 سالہ بابا دوسری جماعت کی طالبہ کو اغوا کرتے پکڑا گیا

03 مئی 2014

پاہڑیانوالی (نامہ نگار) دوسری جماعت کی طالبہ کو اغوا کرنے والا 80 سالہ بابا گرفتار کرلیا گیا۔ نواحی گائوں کوٹ ستار شرقی کے مبشر اقبال نے پولیس کو بتایا عثمانہ قمر میری بھانجی ہے، تعلیم کے سلسلہ میں میرے پاس رہ رہی ہے، گزشتہ روز سکول سے چھٹی کے بعد اپنے گھر واپس آرہی تھی راستہ میں 80 سالہ ملزم محمد شریف نے ورغلا کر اسے اغوا کرلیا۔ کافی دیر جب بچی گھر واپس نہ پہنچی تو ہمیں تشویش ہوئی۔ ملزم شریف بچی کو اپنے ساتھ لے کر جارہا تھا ہم نے اسے پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس تھانہ پاہڑیانوالی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب ملزم محمد شریف نے بتایا میں لڑکی عثمانہ قمر کو اپنی بیٹی بنانے کے لئے اغوا کرکے لے جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ ملزم شریف پر پہلے بھی پانچ چھ مقدمات درج ہیں اور وہ سزا یافتہ بھی ہے۔