سرگودھا: لوڈشیڈنگ کیخلاف توڑپھوڑ، 3افراد کی ہلاکت کے مقدمہ میں 6ہزار افراد بری

03 مئی 2014

سرگودھا (نامہ نگار) انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج  اجمل خان نے لوڈشیڈنگ کیخلاف جلوس کے دوران توڑ پھوڑ اور 3 افراد کی ہلاکت، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر 6 ہزار افراد کو بری کردیا ہے۔