میانوالی: واٹر سپلائی کے کنکشن کاٹنے پر لوگوں کا فیسکو ٹیم پر حملہ
میانوالی+ ترگ (نمائندگان) واٹر سپلائی کے بجلی کنکشن کاٹنے پر لوگوں نے واپڈا فیسکو کے اہلکاران پر حملہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کچہ واسو والا واٹر سپلائی کی تین ٹینکیوں کے بجلی کے کنکشن واجبات کی عدم ادائیگی پر واپڈا فیسکو نے کاٹ دئے جس سے ترگ اور گرد کے علاقے میں میٹھے پینے کے پانی کی قلت ہو گئی جس پر لوگوں نے ترگ روڈ احتجاج کرکے بلاک کرکے بلاک کر دی اور واسو والا واٹر ٹینکیوں کو بجلی کنکشن خود لنک لگاکر بحال کر دئیے جب فیسکو افسران اور اہلکاروں کو معلوم ہوا تو انہوں نے دوبارہ عدم ادائیگی والی ان ٹینکیوں کے کنکشن کاٹ دئیے، فیسکو کی ٹیم دوبارہ وہاں پہنچی تو لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے اس موقع پر تھانہ کمرمشانی پولیس کے اہلکار بھی فیسکو اہلکاروں کے ساتھ تھے۔ مبینہ اطلاع کے مطابق واپڈا کے اہلکاروں کو زدوکوب بھی کیا گیا۔ ایس ڈی او فیسکو اور لائن سپرنٹنڈنٹ رشید نیازی کی طرف سے نامزد افراد احسان اللہ، غلام قاسم، امان اللہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ کمرمشانی میں دیدی گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکاروں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے۔