پاکستان میں صحافیوں کو بحفاظت لکھنے بولنے کی اجازت ہونی چاہئے، لوگ آزاد میڈیا کی حمایت کریں: برطانوی ہائی کمشنر

03 مئی 2014

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر  فلپ  مارٹن نے کہا ہے کہ  اظہار رائے آزادی ایک مضبوط جمہوریت  کی بنیاد ہے  اور آزاد اور  موثر  میڈیا طویل  مدت کیلئے سماجی، سیاسی اور معاشی  استحکام کے ماحول کو بہتر  بنانے کے لئے کام کرتا ہے۔ عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر  اپنے بیان میں   انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں  نے جمہوری  اقدار  عوامی حمایت کی سرایت میں اہم کردار ادا   کیا ہے جس کی واضح مثال  گزشتہ سال  کے تاریخی  انتخابات  کی صورت میں ملتی ہے  اس حقیقت   سے مشکل سے ہی بچا جا سکتا ہے۔   برطانوی ہائی کمشنر  نے مزید کہا کہ صحافیوں، میڈیا کے اداروں، انفرادی  درجہ بندی اور بلاگز  کو انٹرنیشنل  روایات کے مطابق آزادانہ  اور حفاظت کے  ساتھ لکھنے  اور بولنے  کی اجازت ہونی چاہئے۔  حال ہی میں  پاکستان میں صحافیوں  پر ہونے والے حملوں  اس شعبے میں ایکشن لینے کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہیں۔  میڈ پاکستان میں تمام لوگوں  سے  آزاد اور غیرجانبدار میڈیا کی حمایت  کرنے کی اپیل کرتا ہوں  جہاں صحافی   اپنے کام پر  بغیر کسی ڈر  اور خطرے  کے جا کر کام سرانجام دے سکیں۔