او جی ڈی سی ایل کی فروخت، انتظامیہ نے صحافیوں کا داخلہ بند کر دیا

03 مئی 2014

اسلام آباد (عاطف خان/ دی نیشن رپورٹ) جہاں او جی ڈی سی ایل کی فروخت کی جا رہی ہے وہاں اس کی انتظامیہ نے ادارے کی حدود میں صحافیوں کا داخلہ منع کر دیا ہے کیونکہ حکام نہیں چاہتے کہ آئندہ نیلامی میں کمپنی کی شہرت کیلئے کوئی منفی پہلو سامنے آئے۔ حکومت آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز آئندہ دو ماہ میں نیلام کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کسی بھی منفی خبر سے بچنے کیلئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک پرائیویٹ سکیورٹی ایجنٹ نے دی نیشن کو بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ نے ادارے میں صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نہ صرف صحافیوں بلکہ دیگر وزیٹرز کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں۔ اس قسم کے اقدامات او جی ڈی سی ایل کے اہم ترین انتظامی عہدیداروں کیلئے 72گاڑیوں کے حوالے سے خبر شائع ہونے پر کئے گئے ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...