سعودی سفیر کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات

03 مئی 2014

اسلام آباد(آئی این پی)سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز ابراہیم الغدیرنے جمعہ کو یہاں  ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ  سے اُن کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے سعودی  سفیر کا دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور فضائی افواج کے درمیان بالخصوص مختلف شعبوں میں  باہمی تعاون میں انکے کردار پر  شکریہ ادا کیا۔  اس موقع پر ائیر چیف نے  معزز مہمان کوسوئوینیر بھی پیش کیا۔ اس  موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران  انہیں ہر سطح پر جو محبت ملی وہ اسے کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔