سندھ میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تحریک التوا سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع
اسلام آباد (اے پی پی) پیپلزپارٹی نے سندھ میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تحریک التوا سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ۔ سینیٹر رضا ربانی ‘ فرحت اللہ بابر اور سعید غنی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے۔