نئے بھارتی آرمی چیف کی تقرری‘ وزارت دفاع نے معاملہ الیکشن کمشن کو پیش کر دیا
اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارتی فوج کے اگلے سربراہ کی تقرری کا معاملہ وزارت دفاع نے الیکشن کمشن کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع اے کے انتھونی سے پوچھا گیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے موجودہ حکومت کی طرف سے بھارت کے اگلے فوجی سربراہ کی تقرری کی سخت مخالفت کی تھی اور یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ موجودہ حکومت انتخابی مراحل کے دوران کسی اہم سرکاری عہدے پر تقرری کی مجاز نہیں۔ بی جے پی کے اعتراض کے بعد کانگرس حکومت کے وزیر دفاع اے کے انتھونی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس معاملے پرقانون کے مطابق آگے بڑھنے کے لئے حکومت نے آرمی چیف کی تقرری کے سلسلے میں الیکشن کمشن میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ اس وقت وائس چیف لفٹیننٹ جنرل دلبر سنگھ نئے سربراہ کے لئے نمایاں امیدوار ہیں۔