سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 22 ارب روپے کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی

03 مئی 2014

اسلام آباد(ثناء نیوز ) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 22 ارب روپے کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ 202 ارب  کے 9 منصوبوں کو قومی اقتصادی کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کو منظوری کے لیے بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اجلاس میں توانائی مواصلات نقل و حمل، صحت، تعلیم اور گورننس کے شعبوں کے وابستہ 17 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ منظور کردہ توانائی سے متعلق 5 منصوبوں میں خیال خور ہائیڈرو پاور، دیامر اور بھاشا کے لئے اراضی کے حصول، گڈو پاور کی بحالی اور کاسا ایک ہزار ٹرانسمیشن  لائن کے منصوبے شامل  ہیں۔ مواصلات، نقل و حمل  کے 2 منصوبوں میں گوادر  پورٹ فری زون کے لئے اراضی کے حصول کا منصوبہ شامل ہے۔ احسن اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نقشے کو جدید طرز پر ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔ کمیٹی نے جمرپیر اور گھارو ونڈپاور پلانٹ کی بھی منظوری دے دی۔