محمود الرشید نے طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

03 مئی 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ گذشتہ روز جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے اور حکمران لندن میں سیر کر رہے ہیں۔