سمن آباد: نویں جماعت کے طالب علم کی اکیڈمی میں فائرنگ ، 2 طلبہ زخمی پولیس نے حراست میں لے لیا

03 مئی 2014

لاہور(سٹاف رپورٹر) اکیڈمی میں نویں جماعت کے طالب علم کی فائرنگ سے 2 طلبہ زخمی ہو گئے۔ سمن آباد کے علاقہ ڈیرہ نمبردار کے قریب واقع نجی اکیڈمی میں زیرتعلیم طالب علم گھر سے پسٹل لیکر کلاس میں آیا تھا۔ ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے تاحال کوئی درخواست نہیں آئی۔