مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری روکنے کیلئے ٹریکنگ نظام کی منصوبہ بندی

03 مئی 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) واسا نے مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری روکنے کیلئے ٹریکنگ نظام کی منصوبہ بندی مکمل کر لی، وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد اس پر کام شروع کر دیا جائیگا۔ ایم ڈی واسا فیصل آباد اور پنجاب میں تمام واسا اتھارٹیز کے کی پرچیز کمیٹی کے سربراہ نے گذشتہ روز اس سلسلے میں یو فون کے حکام سے ملاقات کی۔