نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام مولانا عبدالستار نیازی کی یاد میں خصوصی نشست آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہو گی
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن و تحریک پاکستان کے رہنما ’’مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی‘‘ کی یاد میں ایک خصوصی نشست آج ہفتہ 3مئی کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ نشست سے پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، لیاقت بلوچ ، محمودالرشید، پیر اعجاز ہاشمی، ڈاکٹر اجمل نیازی، انعام اللہ خان نیازی، پیر سید معصوم حسین نقوی اور پیر محی الدین محبوب کاظمی خطاب کریں گے۔ اس نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔