النصرہ محاذ حریف گروپوں سے لڑائی بند کرے: ایمن الظواہری

03 مئی 2014

دبئی (این این آئی)القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف برسرپیکار النصر محاذ کو حریف جہادی گروپوں کے ساتھ لڑائی بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام فریقین صبروتحمل سے کام لیں اوراپنے ہی ساتھیوں کی جان کے دشمن نہ بنیں،عرب ٹی وی کے مطابق جمعہ کو آن لائن آڈیو پیغام میں النصر محاذ کے سربراہ ابو محمد الجولانی کو حکم دیاکہ محاذ کے تمام فوجی فوری طورپر دوسرے جہادی گروپوں کے ساتھ لڑائی بند کردیں۔