لیبیا: مسلح افراد کا پولیس سٹیشن پر حملہ، 9 اہلکار ہلاک، 11 زخمی

03 مئی 2014

بن غازی (اے ایف پی)  لیبیا میں مسلح افراد  کے حملہ میں 9سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 11 شدید زخمی ہو گئے۔ طبی حکام اور سکیورٹی  فورسز  کے مطابق بن غازی کے مشرقی  شہر کے تھانے پر مسلح افراد  نے حملہ کر دیا  اور  جھڑپ میں 5  سکیورٹی  آفیسر ہلاک اور 11   شدید زخمی ہو گئے۔ ایک لیبیائی سکیورٹی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی  کو بتایا ہے کہ مسلح  افراد نے  اس وقت  بن غازی پولیس سٹیشن  پر حملہ کیا جب فورسز اہلکار مسلح افراد  کی سرکوبی  کیلئے منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔