یمنی: فوج کے ساتھ جھڑپ میں 13 القاعدہ ارکان ہلاک
صنعاء (ثناء نیوز) یمن فوج کی طرف سے کی جانے والی مسلح کارروائیوں کے تیسرے روز القاعدہ کے کم ازکم 13 افراد کو مارنے کا دعویٰ کیاہے۔ عدن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روزکی گئی کارروائیوں میں جن لوگوں کو ہلاک کر دیا گیا، ان میں وہاں القاعدہ کا ازبکستان سے تعلق رکھنے والا ایک کمانڈر بھی شامل تھا۔ ازبکستان کے اس شہری کا نام ابو مسلم الازبکی بتایا گیا ہے۔