افغانستان میں برطانوی فوج کی حراستی پالیسی غیر قانونی ہے: برطانوی ہائیکورٹ

03 مئی 2014

لندن (اے ایف پی) برطانوی ہائیکورٹ نے افغانستان میں برطانوی فوج کی جانب سے شہریوں کو حراست میں رکھنے کی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ افغان کسان سردار محمد کو طالبان کمانڈر میں شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے کیس کی سماعت کے دوران برطانوی ہائیکورٹ نے گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی۔ کسان نے موقف اختیار کیا تھا برطانوی فوجیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔   جج نے قرار دیا کہ حراست کے پہلے 96  گھنٹے قانونی اور باقی 106 دن غیر قانونی ہیں۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ فیصلے سے مایوسی ہوئی اپیل کرینگے۔