میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دینے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

03 مئی 2014

اقوام متحدہ  (اے پی پی)  اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دینے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ میانمار کیلئے اقوام متحدہ کے  سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے وجے نمبیار نے بتایا ہے کہ جب تک روہنگیا مسلمانوں کو شہریت نہیں ملتی اس وقت تک میانمار کی اقلیتی مسلمانوںکی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔ وجے نمیبار نے نیو یارک میں بین الاقوامی پیس انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میانمار کے مسلمانوں کو شہریت نہیں دی جاتی اس وقت تک ملک میں اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالات اٹھتے رہیں گے۔