پارلیمانی انتخابات میں ہماری فتح یقینی ہے: عراقی وزیراعظم

03 مئی 2014

بغداد (ثناء نیوز) عراق میں گذشتہ روز ہونے والے خونی انتخابات کے بعد وزیر اعظم نوری المالکی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا سیاسی اتحاد ہی ان پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کریگا۔گذشتہ روز بغداد میں میڈیا سے گفتگو میں نوری المالکی کا کہنا تھا کہ ہماری فتح یقینی ہے مگر ہم اس وقت اس کامیابی کی اہمیت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ میں تمام گروپوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ماضی کو چھوڑ دیں اور برادرانہ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کریں۔