جنوبی کوریا: زیر زمین 2 ریلوے ٹرینوں میں تصادم،200 مسافر زخمی

03 مئی 2014

سیول (اے ایف پی)  جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں  زیر زمین  ریلوے سٹیشن  پر 2 ٹرینوں  کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 200 سے زائد افراد  زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی  سروس  کے مطابق حادثہ  میں فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔