وعدے پورے نہ کرنے پر بشار الاسد سے ناطہ توڑ لیا : بان کی مون

03 مئی 2014

 نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ انہوں نے شام کے صدر بشارالاسد کی طرف سے وعدے پورے نہ کرنے کی وجہ سے اسکے ساتھ براہ راست رابطے منقطع کردئیے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق  ایک انٹرویو میں بان کی مون نے کہا کہ میں نے شام میں اپنے نمائندے کو شامی حکومت کے ساتھ رابطہ رکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ اس سے پہلے جب ابھی شامی تنازعہ کی ابتدا تھی تو متعدد بار رابطہ کیا، لیکن جب میں نے محسوس کیا کہ وہ اپنی بات پر پکے نہیں رہتے تو میں نے رابطوں کو غیر مفید سمجھتے ہوئے ختم کر دیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...