سری لنکا میں مسلمانوں کیخلاف انتہا پسند بودھوئوں کے نئے حملوں کا خطرہ

03 مئی 2014

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا میں مسلمان اقلیت کے خلاف انتہا پسند بدھوئوں کے نئے حملوں کے خطرے کے پیش نظر مسلمان ارکان پارلیمنٹ نے صدر مہندا راجہ پاکسے   سے ملاقات کی اپیل کی ہے۔  سری لنکا کے صدر  کے نام لکھے گئے مشترکہ خط میں 16 مسلمان ارکان پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے خلاف جاری نفرت انگیز مہم کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ پیر کو پولیس نے نفرت انگیز جرائم کی تحقیقات کے لئے تیار یونٹ تشکیل دیا ہے ۔ سری لنکا میں مسلمان دوسری بڑی اقلیت ہیں جو کہ کل آبادی کا دس فیصد ہیں۔