شامی حکومت سے مفاہمت ، باغیوں کو حمص سے نکلنے کا موقع دیا جائیگا

03 مئی 2014

لندن ( بی بی سی اردو ) شام میں حکومت سے ہونے والی مبینہ مفاہمت کے نتیجے میں باغیوں کو محصور شہر حمص کے اس حصے سے نکلنے کا موقع دیا جائیگا جس پر حکومت کا کنٹرول ہے ۔ شامی حکومت نے ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن باغی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگجو حمص کے شمالی حصے کی طرف پسپا ہوں گے ۔ شمالی حصہ باغیوں کے کنٹرول میں ہے ۔ دو سال سے جاری محاصرے کے باوجود باغیوں نے حمص کے قدیم حصے کے کچھ علاقوں پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہے ۔ اس سال کے شروع میں محصور حصے سے شہریوں کو نکلنے کا موقع دیا گیا تھا ۔