مصر کے علاقے سینائی میں فوجی چوکی کے قریب خودکش حملہ ، ایک فوجی ہلاک، پانچ شہری زخمی

03 مئی 2014

قاہرہ (اے پی پی) مصر کے علاقے سینائی میں فوجی چوکی کے قریب خودکش حملہ میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ شہری زخمی ہوگئے ۔ مصر کے سرکاری حکام کے مطابق واقعہ جنوبی سینائی کے ساحلی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب بمبار نے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جس میں ایک مصری فوجی ہلاک جبکہ ایک دوسرے دھماکے میں قریبی سڑک پر پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ حکام نے  صدر مرسی کے حامیوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔