گجرات فسادات : قانونی تقاضے پورے کئے جاتے تو مودی جیل میں ہوتے: راہول گاندھی
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے کہاہے کہ اگر گجرات فسادات کی آزاداورغیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جاتی تو انتہاپسند مودی آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے،میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میںانتخابی جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے حکمراں جماعت کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے کہاکہ عوام ملک کی خاطرنریندرمودی کے کردارپر نظررکھیں،اپنے آپ کو عوام کا چوکیدارکہنے والے مودی کے کردارپر نظرڈالنا ہوگی ۔