سعودی عرب: مزید 26 افراد مہلک وائرس مرس سے متاثر، دو افراد جان کی بازی ہا ر گئے
ریاض (آن لائن) سعودی عرب میں مہلک وائرس مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم (مرس) سے متاثرہ مزید 26 نئے کیسوں کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس سے متاثرہ 2 اور افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو سات ہوگئی ہے۔دارالحکومت الریاض میں مرس سے متاثرہ دس نئے کیسوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ 7 جدہ ،4 مکہ مکرمہ، 2 شمالی شہر تبوک اور کویت کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے حفرالبطین اور یمن کے نزدیک واقع علاقے نجران میں بھی ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔