عالمی سطح پر موثر احتسابی فریم ورک اختیار کرنے کی ضرورت ہے : مسعود خان

03 مئی 2014

نیویارک (آن لائن) پاکستان نے عالمی سطح پر موثر احتسابی فریم ورک اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س سلسلے میں تمام فریقین کو اپنا اہم کردار نبھانا ہوگا۔ اس امر کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے 2015 ء کے بعد ڈویلپمنٹ کیلئے نئی احتسابی فراہم ورک کے نظریات بارے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ پینل مباحثے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا فریم ورک کے اندر ترقی کی عالمی نگرانی اور احتساب کے حوالے سے عزم کے مقاصد اور اہداف پر مکمل اتفاق رائے ہونے تک انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا حکومتوں اور دیگر ٹیکس ہولڈرز کیلئے مناسب مراعات مرتب ہونی چاہئیں۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...