یہودیوں کی عیسائی قبائل کو 5 مئی تک مقبوضہ فلسطینی علاقے چھوڑنے کی دھمکی

03 مئی 2014

 مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)صہیونیوں نے عیسائی قبائل کے عمائدین کو 5 مئی تک مقبوضہ فلسطین چھوڑدینے کی دھمکی دیدی۔ایرانی ریڈیوکے مطابق صہیونیوں نے ناصرہ کے لیڈر کر خبردار کیا کہ اگر عیسائی قبائل کے عمائدین 5 مئی تک اسرائیل نہ چھوڑیں تو وہ 100 عیسائیوں کو قتل کردیں گے۔، مقبوضہ علاقے حیفا کے جنوب میں واقع فریدیس کے علاقے میں سرکاری اور تعلیمی اداروں نے اس علاقے میں مسجد پر حملے کے بعد ہڑتال کی گئی ، فریدیس کے علاقے کے مشتعل عوام نے رحمت نامی مسجد پر حملے کی مذمت اور مظاہرے کئے ، مقبوضہ علاقے میں گرین لائن کے اندر واقع چند عرب علاقوں میں مساجد اور کلیساؤں پر حملے کئے گئے ہیں اور حملہ آوروں نے مسجدوں اور کلیساؤں کو آگ لگادی اور دیواروں پر توہین آمیز نعرے بھی لکھے۔