چین میں کیچڑکا تین روزہ میلہ شروع ہوگیا
بیجنگ (آن لائن) چین میں کیچڑکا تین روزہ میلہ شروع ہوگیا، صحت اور خوشیوں کی آرزوؤں کے ساتھ لوگ کیچڑمیں لت پت ہوگئے۔چین کے صوبہ ہنان میں کیچڑ کا روایتی میلہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں ہرکوئی ایک دوسرے پر کیچڑ پھینک رہا ہے۔ سب ہی اس صورتحال سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔