گھر اور گودام میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

03 مئی 2014

لاہور (نامہ نگار) آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق والٹن کے علاقہ میں سلیم کے گھر آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جبکہ بند روڈ پر گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔