باگڑیاں میں اوقاف کی اراضی پر قبضے کی کوشش‘ 7 افراد کے خلاف مقدمہ

03 مئی 2014

لاہور (نامہ نگار)  گرین ٹائون پولیس نے محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضے کی کوشش کرنے والے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے   مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازم گلستان  خان اپنے ساتھیوں شہباز جٹ‘ رشید سکھیرا‘ افتخار شوکت‘ ممتاز اور امتیاز شاہ وغیرہ کے ہمراہ باگڑیاں میں محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق  ملزم گلستان خان خود کو مقامی ایم پی اے کا پرسنل سیکرٹری ظاہر کرتا ہے۔