بدچلنی کے شبہ پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
لاہور (نامہ نگار) بدچلنی کے شبہ پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹائون شپ، اے ون کے رہائشی منشاء کو اپنی بیوی چار بچوں کی ماں اقبال بی بی کے کردار پر شک تھا۔ گذشتہ روز اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا تو منشاء نے طیش میں آ کر اپنی بیوی اقبال بی بی کو چھری سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم منشاء کو گرفتار کر لیا۔