شادباغ میں لین دین کے تنازع پر 35 سالہ شخص قتل

03 مئی 2014

لاہور (نامہ نگار) لین دین کے تنازع پر تین افراد نے 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ ٹوکے والا چوک کا رہائشی سلیم اپنے والدہ رفعت بی بی کے ہمراہ داتا دربار سے گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں نعیم، فہیم وغیرہ نے محمد سلیم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دم توڑ گیا۔ مقتول کی ایک ماہ بعد شادی تھی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔