کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے انٹرویو 5اور 7مئی کو ہونگے

03 مئی 2014

لاہور (نامہ نگار) کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لئے این ٹی ایس کے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 809امیدواران کے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ انٹرویو 5مئی تا 7مئی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہوں گے۔ 5مئی کو این ٹی ایس رول نمبر 390002 تا 391249، 6مئی کو رول نمبر 391254 تا 392632 جبکہ 7مئی کو رول نمبر 392633 تا 393575 تک کامیاب امیدواران کا انٹرویو لیا جائے گا۔ امیدوار ضروری دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ پر 6بجے صبح پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور حاضر ہوں گے۔