وزیراعظم قرضہ سکیم کو سود سے پاک قرار دینے کے لئے شرعی عدالت لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا

03 مئی 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کی قرضہ سکیم کو وفاقی شرعی عدالت لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔ تحریک انقلاب کی  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شریعت میں سود کو حرام قرار دیا گیا ۔ وزیر اعظم کی قرضہ سکیم میں 9 فیصد سود وصول کیا جانا شرعی اصولوں کی  خلاف ورزی ہے ۔