سی سی پی او، ایس ایس پی کی ایس ایچ او کو دھمکیاں، ہائیکورٹ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

03 مئی 2014

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ہائیکورٹ نے ایس ایس پی اورسی سی پی او کی جانب سے ایس ایچ او کو دھمکیاں دینے کے معاملہ پر آئی جی پنجاب کو انکوائری کاحکم دیدیا۔   درخواست گذار  ایس ایچ او حسن عسکری نے  یہ بھی کہا کہ سی سی پی او لاہور  نے1997میں ایک اشتہاری ملزم امجد عرف اجو کو چھوڑنے کا کہا تھا۔ غیر قانونی حکم  نہ ماننے پر  اس نے انتقامی کارروائیاں کیں۔