طارق افتخار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کا چارج سنبھال لیا

03 مئی 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے گذشتہ روز چارج سنبھال لیا۔ دریں اثنا فاضل جج نے عدالتوں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے ملاقات کی اور عدالتوں کی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور زیرسماعت مقدمات پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور طارق افتخار نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک سے ملاقات کی۔ فاضل جج نے ملاقا ت کے دوران ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی اور مقدمات کی سماعت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔