گڑھی شاہو میں نوجوان سڑک پر گرے بجلی کے تار کو چھونے سے جاں بحق

03 مئی 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر) گڑھی شاہو کے علاقہ میں سڑک پر گری تاروں سے کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے واپڈا کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ صدر کینٹ کے شیخ عامر کی صدر بازار میں کپڑے کی دکان تھی۔ گذشتہ روز عامر علامہ اقبال روڈ سے گزر رہا تھا کہ سڑک پر پڑی مین تار سے ٹکرا گیا جس کے باعث کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے ٹرک کی بجلی کے پول سے ٹکر ہوئی جس کی وجہ سے تاریں لٹک گئیں لیکن واپڈا نے کرنٹ بند نہیں کیا جس سے حادثہ رونما ہوا۔ دریں اثنا ورثاء نے پوسٹ مارٹم نہ کروانے کا فیصلہ کیا جس پر نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...